ہوم پیج / مطبوعات / قرآن کا تصور عروج و زوال عصر حاضر کے خصوصی تناظر میں

قرآن کا تصور عروج و زوال عصر حاضر کے خصوصی تناظر میں

قرآن کا تصور عروج و زوال عصر حاضر کے خصوصی تناظر میں

مرتبہ : ڈاکٹر ابو سعد اعظمی

صفحات : ۳۰۴ قیمت : ۲۵۰

زیر تعارف کتاب ان مقالات کا مجموعہ ہے جو ۲۶-۲۷ نومبر ۲۰۱۷ کو ادارہ علوم القرآن کے کا نفرنس ہال میں ” قرآن کا تصور عروج وزوال۔ عصر حاضر کے خصوصی تناظر میں ” کے موضوع پر منعقد ہوا تھا۔ اس میں پیش لفظ، عرض مرتب اور استقبالیہ کلمات کے علاوہ کل اٹھارہ مقالات شامل ہیں۔ ایک ایسے وقت میں جب مسلمانوں کی ذلت و نکبت ضرب المثل بن چکی ہے اور وہ دینی، سیاسی، معاشی و اخلاقی ہر سطح پر زوال سے دوچار ہیں۔ یہ کتاب ملت اسلامیہ کے ان باشعور اور حساس افراد کے لیے ایک قیمتی تحفہ ہے جو زوال کے بھنور سے نکل کر عروج و ترقی کا سفر طے کرنا چاہتے ہیں۔ اس کتاب میں عروج وزوال سے متعلق مغربی مفکرین کی آرا کا تجزیہ ہے، ہندوستانی مفکرین کے فلسفہ عروج وزوال کو واضح کیا گیا ہے اور قرآن کے تصور عروج وزوال پر بھی خاطر خواہ روشنی ڈالی گئی ہے۔

About Web Master

Check Also

رجوع الی القرآن۔ اہمیت اور تقاضے ( مقالات سیمینار )

رجوع الی القرآن۔ اہمیت اور تقاضے ( مقالات سیمینار ) مرتب: اشہد رفیق ندوی صفحات …