ہوم پیج / اعلان / اعلان برائے دو سالہ تصنیفی کورس

اعلان برائے دو سالہ تصنیفی کورس

ادارہ علوم القرآن کے دو سالہ تصنیفی تربیت کے کورس میں داخلہ کے لیے ایسے طلبہ سے درخواستیں مطلوب ہیں جو تصنیف و تالیف کا شوق اور شغف رکھتے ہوں اور علمی ارتقاء وفکری رہنمائی کے خواہش مند ہوں ۔

لیاقت و شرائط:

☆ کسی دینی ادارے سے فارغ ہوں۔

☆ دو سال تصنیفی کورس کے لیے پوری طرح یکسو ہوں ۔

☆ قرآنیات سے متعلق ان کی تحریریں کسی مجلہ میں شائع ہو چکی ہوں۔

☆ منتخب طلبہ کو ماہانہ ۸۰۰۰ روپے وظیفہ کے علاوہ ادارہ میں قیام کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

☆ انتخاب انٹرویو کی بنیاد پر ہوگا۔ انٹرویو کے وقت اصل اسناد اور مضامین ساتھ لائیں۔

☆ درخواست موصول ہونے کی آخری تاریخ ۲۰ شعبان ۱۴۴۵ھ مطابق ار مارچ ۲۰۲۴ ء ہے۔

☆ انٹرویو ۲۲ شعبان ۱۴۴۵ ھ مطابق ۳ / مارچ ۲۰۲۴ ء بروز اتوار آن لائن ہوگا۔

☆ دو سال کی مدت کے اختتام پر طرفین کی رضا مندی سے مزید ایک سال کی توسیع کی جاسکتی ہے۔

عبد العظیم اصلاحی

سکریٹری ادارہ علوم القرآن شبیلی باغ علی گڑھ

موبائل: 7455996990

ای میل: [email protected]

About Web Master