ہوم پیج / ادارہ علوم القرآن ایک تعارف / ماہانہ اسکالرس سیمینار

ماہانہ اسکالرس سیمینار

ادارہ علوم القرآن نے طلبہ کے اندر تحقیق و تصنیف کا ذوق پیدا کرنے اور ان کی علمی صلاحیت کو پروان چڑھانے کے مقصد سے اسکالرس سمینار کے نام سے ایک سلسلہ شروع کیا ہے۔ الحمد للہ اس سلسلہ کے کئی پروگرام منعقد ہو چکے ہیں اور ان کا بڑا فائدہ محسوس کیا جا رہا ہے۔ اس میں مسلم یونیورسٹی میں زیر تعلیم فارغین مدرسة الاصلاح بڑے ذوق و شوق سے شریک ہوتے ہیں۔ ادارہ تحقیق و تصنیف اسلامی کے اسکالرس بھی اس میں بڑی دلچسپی لیتے ہیں۔ زیر بحث موضوع سے دلچسپی رکھنے والے یونیورسٹی کے طلبہ بھی اس میں شرکت کرتے ہیں۔ مقالہ کی پیشکش کے بعد سوال و جواب کا پورا موقع دیا جاتا ہے۔ اس کی صدارت کے لیے یونیورسٹی کے کسی استاد یا کسی معروف اسکالر سے درخواست کی جاتی ہے۔ صدارتی خطبات میں مقالہ کی خوبیوں کے اظہار اور مقالہ نگار کی ہمت افزائی کے ساتھ ساتھ مقالہ کی کمیوں کی نشان دہی بھی کی جاتی ہے۔ اس ضمن میں موضوع زیر بحث کے سلسلہ میں مواد کی فراہمی، تحقیق، تجزیہ اور تصنیف نیز پیشکش کے اصول و آداب پر بھی روشنی ڈالی جاتی ہے۔

سمیناروں کی تفصیل حسب ذیل ہے:

  1. ۲۲ / اگست ۲۰۱۵ء بروز سنیچر بعد نماز مغرب پہلا سمینار منعقد ہوا۔ اس کی صدارت پروفیسر اشتیاق احمد جناب سیف اللہ اصغر اعظمی نے سورہ یوسف آیت ۵۵- ایک مطالعہ ” کے عنوان علی صاحب نے فرمائی اس میں سے اپنا مقالہ پیش کیا۔
  2. ۱۲ / ستمبر ۲۰۱۵ء بروز سنیچر بعد نماز مغرب مذہبی رواداری اور قرآنی تعلیمات کے موضوع پر جناب محمد اسماعیل نے مقالہ پیش کیا۔ اس اجلاس کی صدارت مولانا سلطان احمد اصلاحی صاحب نے کی۔
  3. ۱۰ / اکتوبر ۲۰۱۵ بروز سنیچر بعد نماز مغرب امام فراہی کے قرآنی حواشی تحلیل و تجزیہ“ کے موضوع پر جناب ابو سعد اعظمی نے مقالہ پیش کیا۔ اس کی صدارت پروفیسر اشتیاق احمد ظلی صاحب نے فرمائی۔
  4. ۱۴ / نومبر ۲۰۱۵ء بروز سنیچر بعد نماز مغرب دعوت دین کا قرآنی اسلوب” کے موضوع پر جناب حسیب اللہ اصلاحی نے مقالہ پیش کیا اور اس کی صدارت ڈاکٹر محمد اجمل ایوب اصلاحی صاحب نے کی۔
  5. ۱۲ / دسمبر ۲۰۱۵ بروز سنیچر بعد نماز مغرب "ولید الاعظمی کی شاعری میں قرآنی اثرات” کے موضوع پر جناب ابو سعد اعظمی نے مقالہ پیش کیا اور صدارت پروفیسر ابوسفیان اصلاحی نے کی۔
  6. ۲۱ / مئی ۲۰۱۶ بروز سنیچر حبیب الرحمن اصلاحی نے ” قرآن مجید کا تصور عروج وزوال” کے عنوان سے مقالہ پیش کیا اور صدارت پروفیسر اشتیاق احمد ظلی نے فرمائی
  7. ۸ / ستمبر ۲۰۱۶ بروز جمعرات بعد نماز مغرب برادرم محمد صادق اصلاحی نے ” قرآن مجید کا مطلوبہ مومن ” کے عنوان سے مقالہ پیش کیا اور صدارت پروفیسر عبد العظیم اصلاحی نے فرمائی۔
  8. ٢٦ / اکتوبر ۲۰۲۱ء کو "تاویل مشکل القرآن : تعارف و تجزیہ ” کے موضوع پر اشرف اعظمی نے مقالہ پیش کیا اور صدارت ڈاکٹر عرفات ظفر نے فرمائی۔
  9. ۱۳ / اکتوبر ۲۰۲۲ ء کو ابن قیم کے اقسام القرآن: تعارف و تجزیہ کے عنوان سے ابو سعد اعظمی نے مقالہ پیش کیا اور صدارت پروفیسر ابو سفیان اصلاحی نے فرمائی۔
  10. ۱۳ / اکتوبر ۲۰۲۳ بروز اتوار بعد نماز مغرب محمد اشرف اعظمی نے ” امام راضی کی بعض آراء اور مولانا فراہی کا نقد و تبصرہ ” کے موضوع پر اپنا مقالہ پیش کیا جس کی صدارت پروفیسر عبد العظیم اصلاحی نے فرمائی