ہوم پیج / مطبوعات / غیر مسلموں کے ساتھ ربط و تعاون قرآن کریم کی روشنی میں

غیر مسلموں کے ساتھ ربط و تعاون قرآن کریم کی روشنی میں

غیر مسلموں کے ساتھ ربط و تعاون قرآن کریم کی روشنی میں

مرتبہ: پروفیسر محمد راشد اصلاحی

صفحات : ۳۷۲ قیمیت: ۴۰۰

ادارہ علوم القرآن نے ۲۰۱۵ اور ۲۰۱۶ میں دو سیمینار "غیر مسلموں کے ساتھ ربط و تعاون قرآن مجید کی روشنی میں ” کے عنوان سے منعقد کیا۔ زیر نظر مجموعہ انہیں سیمینار میں پیش کیے گئے مقالات کا انتخاب ہے۔ مقدمہ ، عرض مرتب اور افتتاحی کلمات کے علاوہ اس میں کل ۲۱ مقالات شامل ہیں جن میں غیر مسلموں سے تعلقات وروابط کی قرآنی بنیادوں کو اجاگر کیا گیا ہے، ان کے حقوق کی وضاحت کی گئی ہے، ان سے عام انسانی، معاشی و معاشرتی تعلقات کے سلسلہ میں قرآنی تعلیمات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ دیگر ادیان کے احترام سے متعلق اسلامی تعلیمات کو واضح کیا گیا ہے، غیر مسلم حکومت سے تعاون، کلمہ سوا کی دعوت اور اس کی معنویت کے سلسلہ میں ضروری ہدایت فراہم کی گئی ہیں۔ تکریم انسانیت، مذہبی رواداری اور مروجہ مذاہب کے ساتھ تعلقات کی جہات کا جائزہ پیش کیا گیا ہے۔ غیر مسلم والدین اور غیر مسلم رشتہ دار سے متعلق اسلامی تعلیمات فراہم کی گئی ہیں۔ غیر مسلموں سے تعلقات کے سلسلہ میں قرآن وسنت کی ٹھوس اور اساسی تعلیمات کو واضح کرنے میں اس کتاب کا اہم کردار ہے۔

About Web Master

Check Also

رجوع الی القرآن۔ اہمیت اور تقاضے ( مقالات سیمینار )

رجوع الی القرآن۔ اہمیت اور تقاضے ( مقالات سیمینار ) مرتب: اشہد رفیق ندوی صفحات …