سماجی برائیوں کا انسداد اور قرآنی تعلیمات
مرتب: اشہد رفیق ندوی
صفحات :. : ۴۴۰ قیمت: ۳۶۰ روپئے
ادارہ علوم القرآن کے زیر اہتمام ۲۸/۲۷ ستمبر ۲۰۱۴ کو "سماجی برائیوں کا انسداد اور قرآنی تعلیمات ” کے عنوان سے منعقد ہونے والے دوروزہ سیمینار میں پیش کیے گئے مقالات کو ادارہ نے مجموعہ کی شکل میں شائع کیا۔ عرض مرتب، افتتاحی کلمات اور کلیدی خطاب کے علاوہ اس میں ۔۔۔ مقالات شامل ہیں۔ یہ مقالات سیمینار کے مرکزی موضوع کے مختلف اہم پہلووں سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان میں کچھ اہم موضوعات یہ ہیں: فساد فی الارض تعریف و جہات ، اخلاقی فتنہ وفساد کی اصل بنیاد، سماجی برائیوں کے انسداد کی قرآنی تدابیر و حکمت علمی، سماجی برائیوں کا انسداد اور استحضار آخرت، سماجی تفاخر کا انسداد قرآنی، انسداد استکبار۔ قرآن کی روشنی میں ظلم و جبر کا قرآنی تصور، نفاق کا مرض اور اس کا قرآں یا علاج، شراب اور نشہ کی ممانعت۔ قرآن وحدیث کی روشنی میں، جنسی استحصال کا انسداد اور قرآنی تعلیمات، رحم مادر میں بچیوں کے قتل کا مسئلہ اور اس کا قرآنی حل، گداگری اور اس کا اسلامی علاج، ترسیل اطلاعات کے آداب و حدود کتاب و سنت کی روشنی میں۔ کتاب کے آخر میں سیمینار کی تفصیلی رپورٹ بھی مندرج ہے۔ یہ مجموعہ مقالات اپنے موضوع پر ایک محقق دستاویز کی حیثیت رکھتا ہے۔
سوشل