رجوع الی القرآن۔ اہمیت اور تقاضے ( مقالات سیمینار )
مرتب: اشہد رفیق ندوی
صفحات : ۵۲۸ قیمت : ۳۰۰
ادارہ علوم القرآن علی گڑھ ہر سال قرآن مجید سے متعلق کسی اہم پہلو پر سیمینار منعقد کرتا ہے۔ زیر نظر کتاب ۲۲ / اکتوبر ۲۰۱۲ کو منعقد ہونے والے سیمینار بعنوان ‘رجوع الی القرآن۔ اہمیت اور تقاضے میں پیش کیے گئے مقالات کا مجموعہ ہے۔ یہ چھ ابواب کے تحت اکیس مقالات پر مشتمل ہے۔
پہلے باب میں افتتاحی اجلاس کے کلیدی مباحث نہیں، جن میں مرکزی موضوع کا تعارف، سیمینار کے مقاصد ، منبج اور ترجیحات کی وضاحت کی گئی ہے۔ باب دوم تعارف قرآن’ پر ہے۔ اس میں تین مقالات شامل ہیں۔ تیسر ا باب رجوع الی القرآن کے عنوان سے ہے۔ اس میں پانچ وقیع مقالات شامل ہیں،
باب سوم تعلیم و تعلم کے عنوان سے ہے۔ باب چہارم میں فہم قرآن میں معاون علوم وفنون، وسائل اور ذرائع پر اجمالی نظر ڈالی گئی ہے۔ اس میں پانچ مقالات شامل ہیں۔ اس کتاب کا آخری باب "عصر حاضر میں قرآن مجید کی رہنمائی’ کے عنوان سے ہے۔اس میں بعض معاصر مسائل کو موضوع بحث بنا کر قرآن کی روشنی میں ان کا حل پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ یہ مجموعہ مقالات مجموعی اعتبار سے ہر سطح کے قارئین کے لئے مفید ہے۔
سوشل