عصر حاضر کے مسائل اور قرآنی تعلیمات ( مقالات سیمینار )
مرتبہ : پروفیسر اشتیاق احمد ظلی و پروفیسر ظفر الاسلام اصلاحی
صفحات : ۳۷۶ قیمت : ۳۰۰
ادارہ علوم القرآن نے عصر حاضر کے مسائل اور قرآنی تعلیمات کے موضوع پر ۹/ ۱۰ / اگست ۲۰۰۸ کو ایک دور روزه سیمینار منعقد کیا تھا، زیر تعارف کتاب اس سیمینار کے مقالات کا مجموعہ ہے۔ اس میں اداریہ ، افتتاحی و تعارفی کلمات اور کلیدی خطبہ کے علاوہ ۶ امقالات شامل ہیں۔ ان میں سماجی و معاشرتی، ملی و بین الاقوامی ، نفسیاتی و ماحولیاتی مسائل کا تجزیہ پیش کیا گیا ہے اور قرآنی تعلیمات کی روشنی میں ان کا حل تلاش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
سوشل