رجوع الی القرآن۔ اہمیت اور تقاضے (حصہ دوم) مقالات سیمینار
مرتب: اشہد رفیق ندوی
صفحات : ۳۶۸
قیمت : ۲۷۵
یہ مجموعہ بھی ۲۰۱۳ میں اس موضوع پر منعقد ہونے والے سمینار کا مجموعہ ہے۔ اس میں پیش لفظ ، عرض مرتب اور استقبالیہ کلمات کے علاوہ ۱۷ مقالات شامل ہیں جن میں سیمینار کے موضوع کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ ان مقالات میں قرآن کریم کے مضامین کے امتیازات اور عصر حاضر میں رجوع الی القرآن کی اہمیت اور اس کے تقاضوں کو واضح کرنے کے علاوہ تزکیہ نفس کا قرآنی تصور ، اس کا عملی پہلو اور اس کے حصول کے طریق سے بحث کی گئی ہے۔ بعض مقالات میں سماجی و معاشی زندگی کے حوالہ سے قرآن کے مطالبات پر روشنی ڈالی گئی۔ عام لوگوں میں قرآنی افکار و تعلیمات کی اشاعت کے لئے درس قرآن کی کیا اہمیت ہے اور عصری تقاضوں کے مطابق اس طرح کی مجالس کو کیسے مزید مفید بنایا جائے اس پر بعض مقالات میں تفصیل سے روشنی ڈالی گئی ہے۔ یہ مجموعہ ان شاء اللہ رجوع الی القرآن کی اہمیت اور اس کے تقاضوں و طریق کار کا سمجھنے کے لئے مفید ثابت ہو گا۔
سوشل