قرآن و سنت کی روشنی میں امت کو در پیش مسائل پر غور و فکر اور قرآنیات سے متعلق اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کے لیے مذاکرات کا اہتمام بھی ادا ا ادارہ کے پروگرام میں شامل ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے ادارہ گذشتہ کئی برسوں سے ہر سال عصری اہمیت کے حامل کسی موضوع پر سیمینار منعقد کرتا رہا ہے۔ اب تک درج ذیل موضوعات پر سیمینار ہو چکا ہے۔
- قرآنی علوم بیسویں صدی میں (۲۰۰۵)
- عصر حاضر کے مسائل اور قرآنی تعلیمات (۲۰۰۸)
- خاندانی نظام اور قرآنی تعلیمات (۲۰۰۹)
- معاشی مسائل اور قرآنی تعلیمات (۲۰۱۰)
- عصر حاضر کے سیاسی مسائل اور قرآنی تعلیمات (۲۰۱۱)
- رجوع الی القرآن۔ اہمیت اور تقاضے (۲۰۱۲)
- رجوع الی القرآن۔ اہمیت اور تقاضے (۲۰۱۳)
- سماجی برائیوں کا انسداد اور قرآنی تعلیمات (۲۰۱۴)
- مسلمان اور غیر مسلمین میں ربط و تعاون کی بنیادیں قرآن کریم کی روشنی میں (۲۰۱۵)
- مسلمان اور غیر مسلمین میں ربط و تعاون کی بنیادیں قرآن کریم کی روشنی میں (۲۰۱۶)
- قرآن کا تصور عروج و زوال عہد حاضر کے خصوصی تناظر میں (۲۰۱۷)
- اصلاح اور فساد فی الارض کا قرآنی تصور و جہات ( ۲۰۱۸)
- قرآن کریم کے اعجازی پہلو (۲۰۲۳)
سیمینار کو مفید و معیاری بنانے کے لیے ایک ٹیم سال بھر سر گرم عمل رہتی ہے۔ سیمینار کے موضوع کے اعلان کے بعد اس پر تحقیقی و علمی مقالہ لکھنے کے لیے موضوع سے دلچسپی رکھنے والے حضرات علماو محققین کو دعوت دی جاتی ہے اور مقالہ لکھنے کے لیے ۸، ۹ ماہ کا وقت دیا جاتا ہے۔ ایک تاریخ مقرر کر کے مقالہ نگار سے اس کے مقالہ کا عنوان اور اس کا خلاصہ یا ابتدائی خاکہ پہلے طلب کر کے اطمینان کر لیا جاتا ہے کہ مقالہ سیمینار کے موضوع سے متعلق ہے اور کوئی نئی چیز یا موجودہ معلومات میں اضافہ پیش نظر ہے۔ مکمل مقالہ ارسال کرنے کے لیے ایک دوسری تاریخ دی جاتی ہے۔ مقالات موصول ہونے کے بعد ان مقالات کے معیار کو جانچنے کے لیے ماہرین کی رائے لی جاتی ہے اور ان آراء کو مقالہ نگار کے پاس بھیج دیا جاتا ہے تا کہ ان کی روشنی میں وہ اپنے مقالہ پر نظر ثانی کریں اور جہاں ترمیم و اضافہ ضروری ہو اس کی تکمیل کریں۔ مقالہ موصول ہونے کے بعد سیمینار میں پیش کیے جانے والے مقالات کا پیشگی مجموعہ تیار کیا جاتا ہے۔ اور سیمینار کے دوران مجموعہ مقالات مقالہ نگار حضرات کی خدمت میں پیش کیا جاتا ہے۔ سیمینار کو مقالہ کی پیش کش کے لیے مناسب وقت دیا جاتا ہے اور علمی روایات کے مطابق اس پر بحث و مباحثہ ہوتا ہے۔ سیمینار کا آخری مرحلہ یہ ہوتا ہے کہ مقالہ نگاروں کی نظر ثانی کے بعد مجموعہ مقالات کتابی شکل میں شائع کر دیا جاتا ہے۔ ان مجموعوں کی تفصلات اوپر درج ہیں۔
سوشل