مرتبہ : پروفیسر اشتیاق احمد ظلی و پروفیسر ظفر الاسلام اصلاحی
صفحات : ۵۳۲ قیمت ۲۰۰ روپئے
یہ مجموعہ مقالات ۲۰۰۵ میں منعقد ہونے والے سیمینار میں پڑھے گئے مقالات کا مجموعہ ہے جس میں بیسویں صدی میں قرآنیات کے موضوع پر ہونے والے علمی، فکری، تصنیفی اور تحقیقی کاموں کا جائزہ تفاسیر اور تراجم کے میدان میں ہونے والی پیش رفت کا تجزیاتی مطالعہ ، لغات قرآن، نظم قرآن، اسالیب قرآن، اسباب نزول، حروف مقطعات کے موضوعات پر سیر حاصل بحث فہم قرآن کے میدان میں بیسویں صدی کی اہم ترین پیش رفت، مولانا فراہی کی قرآنی فکر کی مختلف جہات کا تعارف اور مطالعہ فہم قرآن میں عصری علوم سے استفادہ، قرآنی نظریہ کا اثبات ، دنیا کی موجودہ مادی تقسیم قرآنی تعلیمات کی روشنی میں، دہشت گردی اور قرآنی اور مدارس اسلامیہ میں تدریس قرآن کی صورت حال جیسے وقیع مقالات شامل ہیں۔
سوشل