مرتبہ : پروفیسر اشتیاق احمد ظلی وپروفیسر ظفر الاسلام اصلاحی
صفحات: ۶۰۰ قیمت ۲۰۰روپئے
ششماہی علوم القرآن کا یہ خاص نمبر ترجمان القرآن مولانا حمید الدین فراہیؒ کے ممتاز شاگرد اور صاحب تدبر قرآن مولانا امین احسن اصلاحیؒ کی شخصیت وعلمی خدمات پر ایک قیمتی دستاویز کی حیثیت رکھتا ہے۔ ۲۵ مقالات پرمشتمل یہ مجموعہ اب تک مولانا اصلاحیؒ پر شائع ہونے والے تمام خصوصی شماروں سے زیادہ جامع ومبسوط ہے۔ حالاتِ زندگی سے متعلق مولانا اصلاحیؒ کے ایک طویل انٹرویو کے علاوہ اس میں مولاناکی جملہ تصانیف کا مفصل تعارف کرایا گیا ہے۔ ان کی شاہکار تالیف تفسیر تدبر قرآن کا تفصیلی مطالعہ اور مختلف پہلوؤں سے اس کے مشتملات کا جائزہ اس مجموعہ کا خصوصی حصہ ہے۔ مولانا اصلاحی کے بعض قریبی اعزہ وممتاز تلامذہ کے تاثرات اور ان کی مطبوعہ کتب اور ان پر شائع شدہ مضامین کے جامع اشاریہ سے اس خصوصی شمارہ کی افادیت اور بڑھ گئی ہے۔
سوشل