مصنف ڈاکٹر ظفر الاسلام اصلاحی
قیمت: ۱۰۰ صفحات: ۱۶۰
اللہ رب العزت نے انسانوں کو بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے، ان میں سب سے بڑی نعمت قرآن مجید کا نزول ہے۔ اس لیے کہ یہ کتاب عزیز انسانیت کو وہ راہ دکھاتی ہے جو اس کے لیے دنیاوی واخروی فلاح کی ضامن ہے۔ بلاشبہ یہی کامیابی انسان کی اصل کامیابی ہے جسے قرآن نے فوز عظیم سے تعبیر کیا ہے، انسانوں کی بھلائی کے لیے اس کتاب کا کیا پیغام ہے؟ اس سے روز مرہ کی زندگی میں انہیں کیا رہنمائی ملتی ہے؟ اس کی تشریح وتوضیح کا سلسلہ زمانہ نزول سے جاری ہے زیر نظر کتاب بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔ اس سے قبل مصنف کی قرآنی موضوعات وتعلیمات پر متعدد کتابیں شائع ہوکر مقبولیت عام حاصل کرچکی ہیں۔ زیر نظر کتاب ( قرآنی افکار وتعلیمات اور موجودہ دور میں ان کی معنویت)سات ابواب پر مشتمل ہے اور اس میں یہ موضوعات زیر بحث آئے ہیں: شاہ ولی اللہ کی دعوت ِ رجوع الی القرآن والسنہ اور موجودہ دور میں اس کی معنویت، قرآن کا تصور عبادت، قرآن کا تصورِ امانت، قرآن کا تصور حقوق انسانی، قرآن مجید کا تصور عدل اور معاشرتی امن وامان، قرآن حکیم اور عقلی استدلال، قرآن عظیم مغربی تہذیب کے لیے سب سے بڑا چیلنج۔ اس کتاب کا جدید ایڈیشن فاضل مصنف کی جانب سے نظر ثانی اور دوباب کے اضافے کے بعد شائع کیا گیا ہے۔
سوشل