مرتبہ ڈاکٹر ظفر الاسلام اصلاحی
صفحات ۸۰ قیمت ۲۰
بیسویں صدی کے معروف مفسر قرآن مولانا حمید الدین فراہیؒ کی مطبوعہ کتب، عربی تفاسیر وکتب کے اردو تراجم، مضامین، مضامین کی صورت میں ان کی عربی تحریروں کے اردو تراجم، افادات فراہی کے تحت شائع ہونے والے مضامین، خطوط اور عربی وفارسی کلام کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ نیز مولانا فراہی کی حیات وخدمات پر پیش کردہ غیر مطبوعہ تحقیقی مقالات، مطبوعہ کتب، مضامین اور مراثی، پی ایچ ڈی، ایم فل کے مقالات، اور مولانا کی کتابوں پر اہل علم کی رایوں اور تبصروں کے بارے میں ضروری معلومات جمع کردی گئی ہیں۔فراہیات میں دلچسپی رکھنے والے طلبہ و محققین کے لیے بہت قیمتی تحفہ ہے۔
سوشل