Get Adobe Flash player

ادارہ کی مطبوعات


 

۱- حقیقت نماز   مولانا امین احسن اصلاحی   (تخریج وتحقیق  : مولانا سلطان احمد اصلاحی)

                صفحات  :  ۶۰        قیمت  ۲۰

  نماز کی اہمیت دین میں مسلم ہے۔ اسی لیے ہر دور میں امت کے علماء اور صلحاء  نے اس پر یکساں توجہ کی ہے۔ اور دوسرے ذرائع کے ساتھ تحریر وتصنیف کے ذریعہ اس کے مختلف گوشوں کو سامنے لاتے رہے ہیں۔ لیکن پیش نظر کتاب اس پہلو سے بڑی امتیازی اہمیت کی حامل ہے کہ اس کے اندر خاص طور پر اسلام کی اولین اصل واساس  قرآن کو محور بناکر نماز کی حقیقت کو اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ جس کے نتیجے میں بندہ مومن اللہ تعالیٰ سے اپنے ربط  وتعلق کو استوار کرنے کے ساتھ دنیا کے اندر ایک ناقابل شکست قوت میں تبدیل ہوجاتا ہے۔

  ۲۔      قرآنی مقالات   مرتبہ     پروفیسراشتیاق احمد ظلی

              صفحات  : ۳۳۶   قیمت  ۲۵۰

 دائرہ حمیدیہ مدرسۃ الاصلاح، سرائے میر اعظم گڑھ کے ترجمان ماہنامہ الاصلاح کے منتخب مقالات کا مجموعہ ہے۔ یہ مقالات علوم قرآن کے مختلف مباحث سے تعلق رکھتے ہیںجوقرآن مجید میں تدبر کی راہ میں پیش     آ نے والی مشکلات کا تسلی بخش حل پیش کرتے ہیں اور قرآن فہمی کی نئی راہیں کھولتے ہیں۔ حواشی وحوالوں کے ساتھ جدید انداز میں مرتبہ اصول تفسیر، نظم قرآن اور دوسرے اہم قرآنی مباحث پر تحقیقاتی مضامین کا نادر مرقع۔ مقالات کا یہ قیمتی مجموعہ پاکستان (دار التذکیر، علامہ اقبال روڈ، لاہور) سے بھی شائع ہوا ہے۔

  ۳-      اردو رسائل کے قرآنی مضامین کا اشاریہ   مرتبہ  :  ڈاکٹر ابوسفیان اصلاحی

                صفحات    ۲۵۰     قیمت     ۱۵۰           

 ہندوپاک کے۳۳معروف اردو مجلات ورسائل میں شائع شدہ قرآنی مضامین کا موضوعاتی اشاریہ جو  ان موضوعات کے تحت مرتب کیا گیا  ہے۔ احکام القرآن،اعجازالقرآن، تاریخ نزول وتدوین قرآن،  تحقیقات قرآنی، تفسیر وتاویل، تراجم وتفاسیر، قرآنی افکاروتعلیمات،قرآن اورحديث، قرآن اور سماجی علوم،  قرآن کریم اور تاریخ عالم، قرآن کریم اور سائنس، قرآن کریم اور دیگر آسمانی کتابیں،

 قرآن کریم اور عربی ادبیات۔ یہ کتاب عام قاری کے علاوہ علمی وتحقیقی کام کرنے والے اسکالرس کے لیے ایک نادر تحفہ ہے۔

۴-    کتابیات فراہی  مرتبہ    ڈاکٹر ظفر الاسلام اصلاحی

        صفحات  ۸۰      قیمت   ۲۰   

   بیسویں صدی کے معروف مفسر قرآن مولانا حمید الدین فراہیؒ کی مطبوعہ کتب، عربی تفاسیر وکتب کے اردو تراجم، مضامین، مضامین کی صورت میں ان کی عربی تحریروں کے اردو تراجم، افادات فراہی کے تحت شائع ہونے والے مضامین، خطوط اور عربی وفارسی کلام کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ نیز مولانا فراہی کی حیات وخدمات پر پیش کردہ غیر مطبوعہ تحقیقی مقالات، مطبوعہ کتب، مضامین اور مراثی، پی ایچ ڈی، ایم فل کے مقالات، اور مولانا کی کتابوں پر اہل علم کی رایوں اور تبصروں کے بارے میں ضروری معلومات جمع کردی گئی ہیں۔فراہیات میں دلچسپی رکھنے والے طلبہ و محققین کے لیے بہت قیمتی تحفہ ہے۔

۵-   اشاریہ ششماہی علوم القرآن  مرتبہ:  ڈاکٹر ظفر الاسلام اصلاحی

              صفحات :  ۵۶  قیمت  ۲۰

ششماہی علوم القرآن کی ۱۸ جلدوں (  ۲۰۰۳۱۹۸۵ ) کا اشاریہ یکجا کتابی صورت میں شائع ہوا ہے۔ مجلہ کے مضامین ودیگر مشتملات کو موضوع کے اعتبار سے مختلف حصوں میں تقسیم کرکے جدید طرز پر ان کا اشاریہ مرتب کیا گیا ہے۔ اس میں مضمون، مضمون نگار، جلد وشمارہ، ماہ وسن اور صفحات وغیرہ کی ضروری معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ اور ہر موضوع کے تحت مندرجات کی ترتیب میں حروف تہجی کی رعایت کی گئی ہے اس میں مقالات کے علاوہ مجلہ کے مستقل کالم (اداریہ، تعارف وتبصرہ، کتاب نما وخبرنامہ) کے مشتملات کا بھی احاطہ کیا گیا ہے۔

 

۶۔   قرآنی افکار وتعلیمات اور موجودہ دور میں ان کی معنویت: مصنف ڈاکٹر ظفر الاسلام اصلاحی

          قیمت   : ۱۰۰  ۱۶۰           صفحات  :

   اللہ رب العزت نے انسانوں کو بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے، ان میں سب سے بڑی نعمت قرآن مجید کا نزول ہے۔ اس لیے کہ یہ کتاب عزیز انسانیت کو وہ راہ دکھاتی ہے جو اس کے لیے دنیاوی واخروی فلاح کی ضامن ہے۔ بلاشبہ یہی کامیابی انسان کی اصل کامیابی ہے جسے قرآن نے فوز عظیم سے تعبیر کیا ہے، انسانوں کی بھلائی کے لیے اس کتاب کا کیا پیغام ہے؟ اس سے روز مرہ کی زندگی میں انہیں کیا رہنمائی ملتی ہے؟ اس کی تشریح وتوضیح کا سلسلہ زمانہ نزول سے جاری ہے زیر نظر کتاب بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔ اس سے قبل مصنف کی قرآنی موضوعات وتعلیمات پر متعدد کتابیں شائع ہوکر مقبولیت عام حاصل کرچکی ہیں۔ زیر نظر کتاب ( قرآنی افکار وتعلیمات اور موجودہ دور میں ان کی معنویت)سات ابواب پر مشتمل ہے اور اس میں یہ موضوعات زیر بحث آئے ہیں: شاہ ولی اللہ کی دعوت ِ رجوع الی القرآن والسنہ اور موجودہ دور میں اس کی معنویت، قرآن کا تصور عبادت، قرآن کا تصورِ امانت، قرآن کا تصور حقوق انسانی، قرآن مجید کا تصور عدل اور معاشرتی امن وامان، قرآن حکیم اور عقلی استدلال، قرآن عظیم مغربی تہذیب کے لیے سب سے بڑا چیلنج۔ اس کتاب کا جدید ایڈیشن فاضل مصنف کی جانب سے نظر ثانی اور دوباب کے اضافے کے بعد شائع کیا گیا ہے۔

۷۔   مولانا امین احسن اصلاحی نمبر (ششماہی علوم القرآن کی خصوصی اشاعت)

           مرتبہ : پروفیسر اشتیاق احمد ظلی وپروفیسر ظفر الاسلام اصلاحی

            صفحات: ۶۰۰                    قیمت  ۲۰۰

ششماہی علوم القرآن کا یہ خاص نمبر ترجمان القرآن مولانا حمید الدین فراہیؒ کے ممتاز شاگرد اور صاحب تدبر قرآن مولانا امین احسن اصلاحیؒ کی شخصیت وعلمی خدمات پر ایک قیمتی دستاویز کی حیثیت رکھتا ہے۔ ۲۵ مقالات پرمشتمل یہ مجموعہ اب تک مولانا اصلاحیؒ پر شائع ہونے والے تمام خصوصی شماروں سے زیادہ جامع ومبسوط ہے۔ حالاتِ زندگی سے متعلق مولانا اصلاحیؒ کے ایک طویل انٹرویو کے علاوہ اس میں مولاناکی جملہ تصانیف کا مفصل تعارف کرایا گیا ہے۔ ان کی شاہکار تالیف تفسیر تدبر قرآن کا تفصیلی مطالعہ اور مختلف پہلوؤں سے اس کے مشتملات کا جائزہ اس مجموعہ کا خصوصی حصہ ہے۔ مولانا اصلاحی کے بعض قریبی اعزہ وممتاز تلامذہ کے تاثرات اور ان کی مطبوعہ کتب اور ان پر شائع شدہ مضامین کے جامع اشاریہ سے اس خصوصی شمارہ کی افادیت اور بڑھ گئی ہے۔

 

۸۔  قرآنی علوم بیسویں صدی میں (ششماہی علوم القرآن کی خصوصی اشاعت)  مقالات سیمینار   

  مرتبہ  : پروفیسر اشتیاق احمد ظلی و پروفیسر ظفر الاسلام اصلاحی          

               صفحات    ۵۳۲     قیمت   ۲۰۰                                                                         

بیسویں صدی میں قرآنیات کے موضوع پر ہونے والے علمی، فکری، تصنیفی اور تحقیقی کاموں کا جائزہ

تفاسیر اور تراجم کے میدان مین ہونے والی پیش رفت کا تجزیاتی مطالعہ لغات قرآن، نظم قرآن، اسالیب قرآن، اسباب نزول، حروف مقطعات کے موضوعات پر سیر حاصل بحث

فہم قرآن کے میدان میں بیسویں صدی کی اہم ترین پیش رفت، مولانا فراہی کی قرآنی فکر کی مختلف جہات کا تعارف اور مطالعہ

فہم قرآن میں عصری علوم سے استفادہ، قرآنی نظریہ کا اثبات، دنیا کی موجودہ مادی تقسیم قرآنی تعلیمات کی روشنی میں، دہشت گردی اور قرآنی اور مدارس اسلامیہ میں تدریس قرآن کی صورت حال پر فکر انگیز مقالات۔

۹-  عصرحاضر کے مسائل اور قرآنی تعلیمات  (خصوصی اشاعت ششماہی علوم القرآن) مقالات سیمینار     مرتبہ   :  پروفیسر اشتیاق احمد ظلی وپروفیسر ظفر الاسلام اصلاحی     

           صفحات ۳۷۶    قیمت ۳۰۰   

ادارہ علوم القرآن نے عصر حاضر کے مسائل اور قرآنی تعلیمات‘‘  کے موضوع پر ۹؍۱۰؍اگست ۲۰۰۸ کو ایک دور روزہ سیمینار منعقد کیا تھا، زیر تعارف کتاب اس سیمینار کے مقالات کا مجموعہ ہے۔ اس میں اداریہ،افتتاحی وتعارفی کلمات اور کلیدی خطبہ کے علاوہ ۶ ۱ مقالات شامل ہیں۔ ان میں سماجی ومعاشرتی، ملی وبین الاقوامی،نفسیاتی وماحولیاتی مسائل کا تجزیہ پیش کیا گیا ہے اور قرآنی تعلیمات کی روشنی میں ان کا حل تلاش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔    

۱۰ -   خاندانی نظام اور قرآنی تعلیمات (مقالات سیمینار)

            ترتیب :    پروفیسراشتیاق احمد ظلی وڈاکٹرابوسفیان اصلاحی 

            صفحات    ۳۹۲     قیمت     ۲۵۰

یہ کتاب ان  مقالات کا مجموعہ ہے جو ادارہ علوم القرآن (شبلی باغ، علی گڑھ) کے زیر اہتمام ‘‘خاندانی نظام اور قرآنی تعلیمات’’ کے موضوع پر ۲۰، ۲۱ ؍ نومبر ۲۰۰۹ کو منعقدہ سیمینار میں پیش کیے گئے تھے، اس سیمینار میں ہندوستان کے مختلف علمی وتحقیقی مرکز، دینی مدارس وجدید جامعات کے علماء ومحققین کے علاوہ بیرون ہند میں مقیم بعض ہندوستانی اسکالرس نے بھی شرکت کی تھی، اس مجموعہ میں بعض اہم موضوعات پر جو مقالات شامل ہیں۔ وہ یہ ہیں۔ عہدنبوی کا خاندانی نظام۔تعلیمات قرآنی کا مظہر، خاندان کے عناصر ثلاثہ۔ حقوق وصلہ رحمی اور خاندان کی شیرازہ بندی، خاندان کی تعمیر وتشکیل میں والدین کا کردار، نکاح وطلاق کا قرآنی نظام، ماں باپ اور اولاد کے حقوق وفرائض، قرآن کریم اور تربیت اولاد، قرآن کا تصور حجاب ، عدل بین الازواج اور قرآن۔ گھریلو تشدد۔ عصری اور اسلامی تعلیمات، دختر کشی کا بڑھتا ہوا رجحان اور اس کے انسداد کی تدابیر ۔

اس کتاب کے مطالعہ سے خاندانی نظام کے بنیادی اجزاء ترکیبی کے بارے میں بہت کچھ رہنمائی حاصل ہوتی ہے جو قرآن کریم چاہتاہے اور اس مثالی خاندانی نظام کے خدوخال واضح ہوجاتے ہیں جو ابتدائی اسلامی معاشرہ کا نشان امتیاز تھا۔ مقدمہ اور ابتدائی وتعارفی کلمات کے علاوہ یہ مجموعہ ۱۵ مقالات پر مشتمل ہے اور قرآنیات کے شائقین کے لیے بہترین تحفہ ہے۔

۱۱۔ معاشی مسائل اور قرآنی تعلیمات

          مرتبین  ڈاکٹراوصاف احمد وڈاکٹرعبد العظیم اصلاحی    

       صفحات :   ۲۵۶        قیمیت  :      ۱۶۰       

 معاشی مسائل اور قرآنی تعلیمات  منعقدہ سیمینار (۶-۷-نومبر۲۰۱۰) کے مقالات کا گراں قدر مجموعہ ہے۔ اس میں مبسوط مقدمہ اور کلیدی خطبہ کے علاوہ درج ذیل اہم موضوعات پر مقالات شامل ہیں۔ قرآنی معاشیات پر ادبیات کا ایک مختصر جائزہ، قرآنی نظام معیشت کی بعض خصوصیات، قرآن کی چند معاشی تعلیمات اور معاشرے سے ان کا ربط۔، فساد فی الارض کا مالی اور معاشی پہلو۔ قرآن کی روشنی میں۔ قرآنی معاشرہ، معیشت اور تجارت ایک مختصر خاکہ، اسلام میں رباکی تحریم۔ مختلف جہات کا تنقیدی تجزیہ، قرآن مجید میں افزائش دولت کا تصور۔ ایک جائزہ، اسلامی نظام وراثت میں عورت کا حصہ، نظام المیراث فی القرآن۔ اس مجموعہ کے تمام مقالات معیاری اور حواشی ومراجع سے مزین ہیں۔ اس مجموعہ میں شامل مقالات اس حقیقت کو پوری قوت کے ساتھ واضح کرتے ہیں کہ دنیا اگر اسلام کے آفاقی اور  مبنی بر عدل معاشی نظام کو اپنا لے تو معاشرہ میں معاشی تنگی وپریشانی سے جوجھنے والی بڑی آبادی کا مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔

 

 

پیپر کال

دعوت نامہ دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

آخری تاریخ ۳۱ جولائی ۲۰۱۷

�     �  �� 
 
         � 
 
      �     � 
 
� A/C 3     � �
 
 � 
 
       �  � A4 �� 

اردو فونٹ ڈاون لوڈ کریں

اردو کی زیادہ تر ویب سایٹ علوی نستعلیق فونٹ استعمال کرتی ہیں۔ ڈاون لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں