Get Adobe Flash player

ششماہی علوم القرآن


 

                  ادارہ کے اشاعتی پروگرام میں ایک مجلّہ کی اشاعت کو اولیت دی گئی جو اس کے مقاصد کی تکمیل میں ممدومعاون ہو اور اس کے تعارف کا ذریعہ  بھی بن سکے۔ چنانچہ جولائی ۱۹۸۵ سے ششماہی علوم القرآن کے نام سے ایک مجلّہ کا اجراء عمل میں آیا۔ ۱۶۰ صفحات پر مشتمل اس مجلہ کی اشاعت بفضلہٖ تعالیٰ  بدستورجاری ہے۔ اب تک ۱۹۸۵ء _ ۲۰۱۲ء اس کی ۲۷جلدیں مکمل ہوچکی ہیں۔ قرآنیات کے ساتھ اختصاص اس مجلہ کی انفرادیت ہے۔ اداریہ سے لے کر خبرنامہ تک اس کا ہرکالم قرآن اور قرآنی مطالعات کے کسی نہ کسی پہلو سے تعلق رکھتا ہے۔ قرآنی تعلیمات کی روشنی میں کسی سماجی یا معاشی مسئلہ کا تجزیہ، انسانی زندگی کے کسی پہلو سے متعلق قرآنی تعلیمات کا مطالعہ، قدیم وجدید مفسرین میں سے کسی کا تعارف یا ان کی تفسیری خدمات اور منہج تفسیر کا تحقیقی جائزہ، قرآنیات پر نئی مطبوعات کا تعارف، تنقیدی اور تجزیاتی تبصرے، قدیم ومعاصر اردو، عربی، انگریزی رسائل کے قرآنی مضامین کا اشاریہ، قرآنیات کے مختلف پہلوؤں سے متعلق اردو، عربی اور انگریزی مطبوعات کے اشاریے اور قرآن وقرآنیات سے متعلق اہم ودلچسپ خبریں اس مجلہ کے مستقل مشتملات ہوتے ہیں۔ ان سب کے علاوہ اعلیٰ تحقیقی معیار، جدید علمی انداز اور بحث وتمحیص میں مسلکی اور جماعتی عصبیت وتنگ نظری سے احتراز اس کی چند نمایاں خصوصیات ہیں۔

      مجلہ کی ایک خصوصیت اس کے مضامین کا انگریزی خلاصہ بھی ہے جو ہر شمارہ کے آخر میں دیا جاتا ہے۔ انگریزی داں طبقہ بالخصوص مغربی ملکوں کے بہت سے مسلم وغیر مسلم دانشوروں میں مجلہ کا یہی انگریزی حصہ اس کے اور ادارہ کے تعارف کا ذریعہ بن رہا ہے۔ ان خصوصیات کے ساتھ یہ مجلہ قرآنی علوم کی نشرواشاعت میں مصروف ہے اور اللہ کا شکر ہے کہ ملک وبیرون ملک کے علمی حلقوں میں یہ اپنا ایک مقام بناچکا ہے اور اسے پوری دنیا میں قرآنیات کے ساتھ مخصوص رسائل میں اولیت حاصل ہے جس کا واضح اعتراف علمی حلقوں میں ملتا ہے۔ اللہ کرے اہل خیر، قرآنیات کے شائقین اور اصحاب قلم کے تعاون سے یہ مجلہ اپنے مقاصد کو اور بہتر طور پر پورا کرنے میں کامیاب ہوسکے۔ (آمین)

مجلہ کا ادارتی بورڈ

مدیر اعلیٰ     :     پروفیسر اشتیاق احمد ظلی (ریٹائرڈ) سینٹر آف ایڈوانسڈ اسٹڈی، شعبہ تاریخ، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، علی گڑھ وناظم دار المصنفین، اعظم گڑھ

مدیر   :         پروفیسر ظفر الاسلام اصلاحی    شعبہ اسلامک اسٹڈیز، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی،علی گڑھ

پیپر کال

دعوت نامہ دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

آخری تاریخ ۳۱ جولائی ۲۰۱۷

�     �  �� 
 
         � 
 
      �     � 
 
� A/C 3     � �
 
 � 
 
       �  � A4 �� 

اردو فونٹ ڈاون لوڈ کریں

اردو کی زیادہ تر ویب سایٹ علوی نستعلیق فونٹ استعمال کرتی ہیں۔ ڈاون لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں