Get Adobe Flash player

محترمی ومکرمی 

السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ

قرآن مجید تمام انسانوں کے لئے رہنمائی کا ذریعہ ہے اور یہ رہنمائی کسی خاص مدت یا انسانی زندگی کے کسی خاص شعبہ تک محدود نہیں ہے بلکہ تا قیامت جملہ شعبہ ہائے انسانی کو محیط ہے ۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ تاریخ کے دوسرے ادوار کے مقابلہ میں جدید دور کا انسان نہایت سنگین اور گو ناگوں مسائل سے دوچار ہے اور مسائل روز بروز بڑھتے جا رہے ہیں۔ان حالات میں یہ جاننا بے حد ضروری ہو جاتاہے کہ قرآن مجید انسان کو در پیش مسائل کا کیا حل پیش کرتا ہے اور اس سلسلہ میں اس کی تعلیمات و ہدایات سے کیا رہنمائی حاصل ہوتی ہے۔مگرافسوس کی بات یہ ہے کہ مسائل کے حل کے لئے قرآن مجید سے رجوع کرنے کا رجحان دن بدن کم ہوتا جارہا ہے۔ اس رجحان کو فروغ دینے کیلئے ’ادارہ علوم القرآن‘ نے گذشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی ایک دو روزہ سیمینار منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کا مرکزی موضوع ’’رجوع الی القرآن ۔ اہمیت اور تقاضےII‘‘ طے ہوا ہے۔انشاء اللہ ۲۷۔۲۸؍اکتوبر ۲۰۱۳ء کو علی گڑھ میں منعقد ہوگا ۔اس سیمینار میں آنجناب کی تشریف آوری رجوع الی القرآن کے مشن کو آگے بڑھانے میں مدد گار ثابت ہوگی۔اس لئے مودبانہ التماس ہے کہ اس میں شرکت کی دعوت قبول فرمائیں ۔ مجوزہ عناوین کی فہرست منسلک ہے۔براہ کرم اس میں سے کوئی موضوع اپنے لئے منتخب فرمالیں۔ مزید عنایت ہوگی کہ منتخب موضوع پر اپنے مقالے کا مختصر خاکہ ۳۰؍اپریل ۲۰۱۳ء تک ارسال فرمادیں۔

ضروری وضاحتیں:

 - مقالہ زیادہ سے زیادہ بیس صفحات پر مشتمل ہو۔

 - مکمل مقالہ اس طرح ارسال فرمائیں کہ ۳۰ جون ۲۰۱۳ء تک ہمیں موصول ہوجائے۔

 - مقالہ موصول ہونے کے بعد اگر اس میں کچھ تبدیلی اور حک واضافہ کی ضرورت محسوس ہوئی تو ۳۱؍جولائی تک آپ سے رجوع کیا جائے گا۔ نظر ثانی کے بعد مقالہ کے وصولیابی کی تاریخ ۱۵؍ ستمبر ۲۰۱۳ء ہے۔

 - مقامی میزبانی کے علاوہ علی گڑھ سے باہر کے مقالہ نگاروں کی خدمت میں آمد ورفت کا اے ۔ سی ۳ کا کرایہ بھی پیش کیا جائے گا۔ 

 - بہتر ہوگا مقالہ کمپوز شکل میں بذریعہ ای میل ارسال کیا جائے ۔اس سلسلہ میں آنے والے اخراجات ادارہ کے ذمہ ہوں گے۔

 - اگر ممکن ہو تو اپنا مقالہ پاور پوائنٹ پر پیش کریں ۔ اس سے وقت کی بچت ہوگی اور زیادہ سے زیادہ مواد پیش کیا جا سکے گا۔ والسلام


(پرو فیسر اشتیاق احمد ظلی)
                                                           (اشہدجمال ندوی)

ڈائریکٹر سیمینار                                                                           کنوینر سیمینار

This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.                                            This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

پیپر کال

دعوت نامہ دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

آخری تاریخ ۳۱ جولائی ۲۰۱۷

�     �  �� 
 
         � 
 
      �     � 
 
� A/C 3     � �
 
 � 
 
       �  � A4 �� 

اردو فونٹ ڈاون لوڈ کریں

اردو کی زیادہ تر ویب سایٹ علوی نستعلیق فونٹ استعمال کرتی ہیں۔ ڈاون لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں